حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تکفیری نظریات کا حامل اکیس سالہ دہشت گرد حملہ آور کانام "عبد اللطیف مرادی" ہے اور اس کا تعلق ازبک قبیلہ سے ہے یہ تکفیری دہشت گرد ایک سال پہلے غیر قانونی طریقے سے پاکستانی سرحد عبور کرکے ایران میں داخل ہوا تھا اور اس وقت مشہد مقدس میں مقیم تھا۔
"عبد اللطیف مرادی" اہلسنت مسلمانوں کے برخلاف تفکیری نظریات رکھتا ہے اور شیعہ مسلمانوں کو رافضی اور مجوسی قراردیتا ہے اس کے نظریہ کہ ممطابق وہ شیعہ مسلمانوں کا خون بہانہ ضروری سمجھتا ہے"۔
حملہ آور منگل تین رمضان المبارک کو دن میں ایک بجے چاقو لے کر حرم امام رضا علیہ السلام میں داخل ہوا اور صحن پیغمبر اعظم(ص) میں بیٹھ کر انتظار کرتا رہا تاکہ وہ افراد جو لباس علما میں ہوں ان پر حملہ کر ے ،یہ شخص دو بجکر سولہ منٹ پر تین علمائے کرام پر چاقو سے حملہ کر دیتا ہے ۔ جس میں ایک عالم دین شہید اور دو دیگر زخمی ہوجاتے ہيں حملے کے فورا بعد زائرین اور حرم کی انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکار دہشت گرد کو دبوچ لیتے ہيں۔
اس کے 6 ساتھیوں اور سہولت کار وں کو بھی جن میں دو عبد اللطیف مرادی کے بھائی ہیں ان کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے اور ان سے بازپرس کی جارہی ہے ۔
شہید رمضان، عالم مجاہد حجت الاسلام محمد اصلانی کے ایصال ثواب کے لئے کل رات حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن پیغمبر اعظم(ص) میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس میں زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہید محمد اصلانی کی تشیع جنازہ آج پانچ رمضان المبارک جمعرات کو انجام پائے گی اور حرم میں نماز جنازہ ادا ہوگي جس کے بعد اس شہید عالم دین کے جنازے کو حرم امام رضا علیہ السلام میں دفن کیا جائے گا۔
اس درمیان حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے اس دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے دو دیگر علمائے کرام کی مشہد مقدس کے امدادی ہسپتال میں جاکر خیریت دریافت اور ان کی عیادت دکی اور ڈاکٹروں سے ضروری معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اسپتال کی انتظامیہ کو بہترین معالجے کی ہدایات دیں
امام رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی احمد مروی اسپتال میں ان زخمیوں کی عیادت کے بعد ان کے گھر بھی گئے اور زخمیوں کے اہل خانہ کو اطمینان دلایا کہ دونوں زخمیوں کا مکمل طریقے سے علاج ہورہا ہے۔
آستان قدس اور حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام شیخ احمد مروی بعد ازاں شہید رمضان حجت الاسلام حاج محمد اصلانی کے گھر بھی گئے اور شہید کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔
قبل ازیں حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین مروی نے اپنے ایک بیان میں حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے حرم مطہر كی حرمت شکنی اور تقدس کو پامال کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم مجاہد اورپسماندہ طبقہ کے خدمتگذار حجت الاسلام اصلانی کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مجاہد عالم دین نے اپنی کئی برسوں کی خالصانہ خدمت کا اجر شہادت کی صورت میں خداوند منان سے حاصل کرلیا ۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے تین علمائے کرام پر ہونے والے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آستان قدس رضوی اس واقعہ کے مجرموں اور سہولت کاروں کی شناخت اور انہیں سزا دلوانے تک تحقیقات جاری رکھے گا۔
![حرم امام علی رضا (ع) میں دہشتگرد حملہ کے متعلق تازہ ترین اطلاعات اور تفصیلات حرم امام علی رضا (ع) میں دہشتگرد حملہ کے متعلق تازہ ترین اطلاعات اور تفصیلات](https://media.hawzahnews.com/d/2022/04/06/4/1437754.jpg)
حوزہ/ عبد اللطیف مرادی" اہلسنت مسلمانوں کے برخلاف تفکیری نظریات رکھتا ہے اور شیعہ مسلمانوں کو رافضی اور مجوسی قراردیتا ہے اس کے نظریہ کہ ممطابق وہ شیعہ مسلمانوں کا خون بہانہ ضروری سمجھتا ہے۔
-
حرم امام رضا (ع) میں علما پر ہونے والے وحشیانہ حملہ پر آستان قدس رضوی كے متولی كا مذمتی بیان
حوزہ/ مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنے اور امت مسلمہ کے اتحاد کو نقصان پہنچانے والے دشمنوں، جرائم پیشہ سامراجی طاقتوں اور تکفیریوں کی سازشوں…
-
اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل قزوین:
دشمن ایران اور افغانستان کے عوام کے درمیان انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے
حوزہ / ایران کے صوبہ قزوین کی اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل کے دفتر نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ "دشمن ایران و افغانستان اور شیعہ و سنی…
-
حرم مطہر رضوی میں زخمی ہونے والے حجت الاسلام دارائی بھی شہادت کے مقام پر فائز ہو گئے
حوزہ / حرم مطہر رضوی میں دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے علماء کرام میں سے دوسرے عالمِ دین جناب حجۃ الاسلام محمد صادق دارائی بھی شہید ہو گئے۔
-
سانحہ پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے حرم امام رضا(ع) میں قرآن خوانی اور مجلس ترحیم
حوزہ/ پاکستان کے شہر پشاور کی شیعہ جامع مسجد میں نمازیوں پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے امام رضا علیہ السلام کے…
-
حرم امام رضا (ع) میں ہوئے حملے کے پیچھے تکفیری افکار کا ہاتھ: صوبہ یزد کے امام جمعہ
حوزہ/ صوبہ یزد میں رہبر معظم کے نمائندے آیت اللہ ناصری نے امام رضا علیہ السلام کے حرم میں ہوئے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔
-
ائمہ ہدیٰ کی حرمت غیبت و حضور سے متاثر نہیں ہوتی، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سیکریٹری تنظیم المکاتب: حرم مطہر رضوی میں اس دہشت گردانہ حملے میں جہاں ایک مومن و عالم شہید ہوئے اور دو زخمی ہوئے وہیں ’’بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ بُيُوتِ…
-
روضہ امام رضا (ع) کے متولی کی جانب سے سانحہ پشاور کی مذمت
آستان قدس رضوی اور حرم حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے متولی نے ایک پیغام میں پاکستان کے شہر پشاور میں شیعہ مسجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی پرزور…
-
حرم مطہر رضوی (ع) میں دو طلبہ کے قاتل کو سزائے موت سنادی گئی
حوزہ / عدلیہ کے ترجمان نے کہا: امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں پیش آنے والے وقوعہ میں دو طالب علموں کے قاتل کو موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔
-
ہم افغانستان کے مظلوم عوام کے غم میں شریک ہيں،متولی حرم مطہر رضوی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی نے ایک پیغام جاری کرکے ، کابل میں گرلز اسکول پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ ہم افغانستان کے مظلوم عوام…
-
مشہد مقدس میں ہوئے دہشت گردانہ سانحہ پر ایران کے شہر قصر شیرین کے سنی امام جمعہ کا ردعمل
حوزہ/ قصر شیرین کے سنی امام جمعہ ماموستا عادل غلامی نے ایک بیان میں حرم امام رضا علیہ السلام میں تین علماء پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس…
-
تحریکِ عمل اسلامی لبنان:
حرمِ امام رضا (ع) میں تکفیری کرائے کے قاتلوں نے وحشیانہ جرم کا ارتکاب کر کے اسلامی، انسانی اور اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی اور ماہِ رمضان کی بے حرمتی کی ہے
حوزہ/تحریکِ عمل اسلامی لبنان نے مشہد مقدس میں حرمِ امام رضا (ع) میں تکفیریوں کی طرف سے کی جانے والی وحشیانہ دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت، اسرائیل کی نا کامی کی ایک اور مثال تاریخ میں ثبت، حجۃ الاسلام شیخ محسن ناصری
حوزہ/ حوزه علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار یہ بات اچھی طرح سمجھ لے نہ کل شہید قاسم سلیمانی پر کئے…
-
ظالم اور سامراج کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا انعام عزت اور سربلندی ہے، متولی حرم مطہر رضوی
حوزہ/ آستان قدس رضوی کے متولی نے استکباری اور سامراجی سازشوں کے خلاف شامی عوام کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سامراجی سازشوں کی وجہ سے شام…
-
یوم شہادت امام رضا (ع) کے موقع پر لاکھوں عزادار مشہد مقدس پہنچے
حوزہ/ نواسہ رسولؐ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر ایران اور دنیا بھر سے لاکھوں عزاداران مشہد مقدس پہنچ گئے ہیں۔
-
حرم مطہر رضوی میں ایک شخص کا تین علماء پر مذموم قاتلانہ حملہ +ویڈیو
حوزہ / سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص نے حرم مطہر رضوی علیہ السلام کے صحن میں چاقو کے وار سے 3 علماء پر حملہ کیا ہے۔
-
تصاویر/ عید غدیر کے لئے حرم امام علی علیہ السلام کی گل آرائی
حوزہ/ نجف اشرف حرم امام علی علیہ السلام میں عید غدیر کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں، مخصوص غدیری پرچم اور بینر نصب کئے جا شکے ہیں اور جگہ جگہ گل آرائی ہو رہی…
-
آیت اللہ اعرافی کی آستان قدس رضوی کی بے حرمتی اور تین علماء پر حملے کی شدید مذمت
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے سیکورٹی اور عدالتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث عناصر سے فیصلہ…
آپ کا تبصرہ